کورونا کے وار ، انٹربینک میں ڈالر ایک مرتبہ پھر سے مہنگا ہو گیا

کورونا کے وار ، انٹربینک میں ڈالر ایک مرتبہ پھر سے مہنگا ہو گیا
کورونا کے وار ، انٹربینک میں ڈالر ایک مرتبہ پھر سے مہنگا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں اور اب اس نے معیشت کو بھی نگلنا شروع کر دیا ہے جس کے اثرات ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور گرتی ہوئی سٹاک میں دیکھے جا سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو نا شروع ہو گیاہے ، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 98 پیسے اضافہ دیکھنے میں آ یاہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 166 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کو دیکھتے ہوئے سٹیٹ بینک نے مداخلت کی تھی اور اسے استحکام فراہم کیا تھا تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے ڈالر مہنگا ہوتا دکھائی دے رہاہے ۔
دوسر ی جانب کئی ہفتوں سے سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار ہے اور بہتری کے راستے پر آنے میں مشکلات کا شکار ہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 28 ہزار 109 پوائنٹس پر تھی تاہم کچھ دیر میں اس میں کمی ہونا شروع ہو گئی اور اب تک 100 انڈیکس 263 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 27 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -