عید الفطر کے 12 مسنون اعمال

عید الفطر کے 12 مسنون اعمال
عید الفطر کے 12 مسنون اعمال
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عید الفطر کے دن 12 چیزیں مسنون ہیں۔ یعنی 12 کام ایسے ہیں جنہیں کرنا سنت ہے۔ جامعہ فاروقیہ کراچی کے دارالافتاء کے مطابق وہ 12 مسنون اعمال یہ ہیں:

1۔ شرع کے موافق آرائش کرنا

2۔ غسل کرنا

3۔ مسواک کرنا

4۔ عمدہ سے عمدہ کپڑے جو پاس موجود ہوں ہو پہننا

5۔ خوشبو لگانا

6۔ صبح کو سویرے اٹھنا

7۔ عید گاہ میں بہت سویرے جانا

8۔ عید گاہ جانے سے پہلے کوئی میٹھی چیز مثلاً چھوہارے وغیرہ کھانا

9۔ عید گاہ جانے سے قبل صدقہ فطر دے دینا

10۔ عید کی نماز بلاعذر شہر میں نہ پڑھنا

11۔ جس راستے سے جائے اس کے علاوہ دوسرے راستہ سے واپس آنا

12۔ پیدل  جانا اور راستہ میں "اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ لَا إلَہَ إلَّا اللَّہُ وَاَللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ وَلِلَّہِ الْحَمْدُ" آہستہ آہستہ پڑھنا