پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا
پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا
سورس: WIkimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں شوال المکرم  کا چاند نظر آگیا جس کے باعث ملک بھر میں پیر کے روز عید الفطر منائی جائے گی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند کی رویت کا اعلان کیا اور بتایا کہ یکم شوال المکرم 1446 ھجری کل بروز پیر بمطابق 31 مارچ 2025 بروز پیر منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں آج عید منائی گئی تھی جب کہ خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی آج عید منائی گئی تھی۔ خیبر پختونخوا میں عید منانے کا اعلان عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کیا تھا۔