آئندہ 3روز میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان

آئندہ 3روز میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔جبکہ2 سے3روز کے دوران میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روزملک بھر میں موسم خشک اور گرم رہنے ہونے کے باعث جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے بھی بڑھ گیا۔محکمہ موسمیات نے مزید گرمی کی پیش گوئی کردی۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 48 سے بھی تجاوز کر گیاجبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی گرمی کی شدید لہر برقرار رہی۔خیبرپختونخوا میں گرمی کی وجہ سے دن کے اوقات میں بازاروں میں رش کم ہونے لگا۔

مزید :

صفحہ آخر -