تاجررمضان کے دوران صارفین کو سستی اشیاء فراہم کریں: لاہورچیمبر

تاجررمضان کے دوران صارفین کو سستی اشیاء فراہم کریں: لاہورچیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس ڈیسک) لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے ٹریڈرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران لوگوں کو کھانے پینے اور دیگر اشیائے ضرورت کی ارزاں داموں پر فراہمی یقینی بنائے اور لیسکو پر زور دیا ہے کہ وہ گرم موسم میں بھاری لوڈشیڈنگ سے گریز کرے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دالوں، گھی، کوکنگ آئل، پھلوں و سبزیوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی سے کم آمدن والے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ کم وسائل والے لوگوں کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہذا عوامی مفاد کی خاطر جہاں تک ممکن ہو اپنے منافع کی قربانی بھی دے دینی چاہیے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ سخت موسم گرما میں لیسکو کی بھاری لوڈشیڈنگ نے لوگوں کے لیے شدید مسائل پیدا کرلیے ہیں لہذا لیسکو صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔

مزید :

کامرس -