پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،جمشید چیمہ

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،جمشید چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ سید خورشید شاہ پیپلز پارٹی کی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تمام کوششوں میں ناکامی کے بعد مایوسی میں عجیب طرح کے بیانات دے رہے ہیں،قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں دونوں برابر کے شریک ہیں۔سید خورشید شاہ کے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے عمران خان کی نا اہلی کے خواب دیکھنے کی بجائے اپنی فکر کریں جنہیں پوری قوم نا اہل قرار دے کر مسترد کر چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف تاریخی مہم چلا رہی ہے جس سے کئی دہائیوں سے مُک مکا کر کے اقتدار کی باریاں لینے والوں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوئے۔