ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں2بچوں سمیت5افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں2بچوں سمیت5افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شاہجمال،دھنوٹ، لودھراں،فتح پور،جھوک اترا(نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات کے واقعات میں8سالہ بچی،5سالہ بچے سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے اس سلسلے میں شاہجمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی علاقہ قصائی والی جھلار پل پر دوران کراسنگ آٹھ سالہ (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
مصباح دختر محمد ایاز تیز رفتار اے پی وی کی زد میں آ کر بری طرح سے کچل کر موقع پر جاں بحق ہو گئی بر وقت اطلا ع کے باوجود پولیس تھانہ شاہجمال ڈیڑھ گھنٹہ دیر سے پہنچی تاہم والدین نے کسی قسم کی کاروائی سے انکار کر دیا۔دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دھنوٹ کے نواحی موضع تھلی کے رہائشی عابد خان جوئیہ کا5سالہ معصوم بیٹا حسنین اچانک ٹیوب ویل کے حوض میں گرکرڈوب گیا جیسے فوری طور مقامی ہسپتال میں لایا گیا جہاں پراُس نے دم توڑ دیا ۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ر یسکیو ذ را ئع کے مطا بق ا ڈہ منڈ ھا لی مو ڑ پر تیز رفتا ر ہا ئی ایس مو ٹر سا ئیکل سے ٹکر ا نے سے بستی مر اد پو ر کا ر ہا ئشی 32 سا لہ نعیم مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گیا اور مجید ولد خا دم حسین 23 سا لہ مر اد پو ر کا ر ہا ئشی شد ید ز خمی ہو گیا جسے ر یسکیو 1122نے طبی ا مد ا د دینے کے بعد تشو یشنا ک حا لت میں بہا و ل پو ر و کٹو ر یہ ہسپتا ل منتقل کر دیا ۔فتح پور سے نامہ نگار کے مطابق تیز رفتار ٹرک نے ایم ایم روڈ فاروق مائنر پر تیز رفتار ٹرک نے نواحی گاؤں چک نمبر 244/TDA کے رہائشی احمد دین کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جھوک اترا کے نواح شیرو جدید کا رہائشی اٹامک ملازم محمد منیر رنڑونجہ گذشتہ شام ڈیوٹی سے فارغ ہو کر واپس گھر آ رہا تھا کہ ماڈل ویلیج رکھ ڈھول ابڑیند کے آگے کالو والا کے مقام پرمخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل جو10سالہ عبدالرحمن ،12سالہ محمد سلطان پسران محمد نواز چانڈیہ بستی کلور کوٹ سے ٹکر اگیا۔جس کی وجہ سے محمد منیر رنڑونجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا ۔عبدالرحمن ،محمد سلطان کو ریسکیو 1122کے ذریعے ٹراما سنٹر ڈیرہ غازیخان منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا ،جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثات