فاٹا انضمام کے فیصلے سے معاشی انقلاب آئے گا ،ظاہر شاہ

فاٹا انضمام کے فیصلے سے معاشی انقلاب آئے گا ،ظاہر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان( بیورورپورٹ)مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ظاہر شاہ اور دیگر عہدیداروں نے فاٹا انضمام کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مرکزی اور صوبائی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام کے فیصلے سے صوبے میں معاشی طریقے کا انقلاب برپا ہوگا فاٹا قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے بیرونی سرمایہ کاروں کے سا تھ ساتھ مقامی سرمایہ کار بی اب فاٹا کا رخ کر ینگے فاٹا انضمام سے صوبے میں حکومت رٹ قائم ہوگی اور ایک ہی صوبے مین دو قوانین کا خاتمہ ہوگا ان خیا لات کا اظہا ر اُنہوں نے پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تاجر رہنما مصطفی کمال ،حاجی شاہ خالد صراف،غلام سرور صراف،نور گل مہمند،سجاد صراف اور دیگر بھی موجود تھے مقر رین نے کہا کہ فاٹا انضمام کے حوالے سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متفقہ قرار داد اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پوری قوم قبائلی کو عوام ترقی کے دائرے میں دیکھنا چاہتی ہے فاٹا انضمام سے مرکزی حکومت کے اعلان کردہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے خوشحال آئیگی ایف سی آر جیسے کالے قوانین کے خاتمے سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ٖحاصل ہوگا اور امن واماں کی کی راہ ہموار ہوگی اُنہوں نے فاٹا میں امن اومان کی قیام کیلئے سیکو رٹی فورسز کے قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ سیکورٹی فورسز کی جدو جہد اور شہادتوں کی بل بوتے پر آج فاٹا میں امن قائم ہوا ہے جیسے صوبے بھرکے تاجران اور صنعتکار برادری سراہتی ہے۔