چکوال ، معاملا ت طے پا گئے، سردار غلام عباس کو پی ٹی آئی ٹکٹ ملنے کا گرین سگنل

چکوال ، معاملا ت طے پا گئے، سردار غلام عباس کو پی ٹی آئی ٹکٹ ملنے کا گرین سگنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف اور حال ہی مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہونے والے اور ضلع چکوال کی سب سے بڑی انتخابی قوت سردار غلام عباس کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں اور چیئرمین عمران خان نے حلقہ این اے64سے سردار غلام عباس کو پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لینے کا گرین سگنل دیدیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئندہ24گھنٹے میں سردار غلام عباس کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات ہوگی اور وہ باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ سردار غلام عباس کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے پی ٹی آئی کی کامیابی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ 2013کے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حلقہ این اے64میں سردار غلام عباس نے ایک لاکھ9ہزار ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے راجہ یاسر سرفراز نے بھی47ہزار ووٹ حاصل کیے تھے مگر مسلم لیگ ن کے میجر طاہر اقبال ایک لاکھ29ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے تھے۔ ذمہ دار ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ حلقہ پی پی23میں بھی سردار غلام عباس اپنی مرضی کا امیدوار لائیں گے اس طرح سردار غلام عباس کے بھتیجے اور ان کے دست راست سردار آفتاب اکبر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے کا امکان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف دیگر نشستوں پر ٹکٹوں کا اعلان تین مئی کو کریگی۔ضلع چکوال میں پی ٹی آئی کے متوقع پینل میں حلقہ این اے64سردار غلام عباس، پی پی21 راجہ یاسر سرفراز، پی پی22راجہ منور احمد یا پیر وقار حسین کرولی، حلقہ این اے65چوہدری پرویز الہٰی، پی پی23سردار آفتاب اکبر اور پی پی24کرنل سلطان سرخرو اعوان ہونگے۔جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ ن کی طرف سے2013کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام کامیاب امیدواروں کو ہی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔