گلف اسٹیل ملزکے 25 فیصد شیئرز کی فروخت میں کبھی فریق نہیں رہا،ذاتی طورپر شامل نہ ہونے کے سبب معاملات کا علم نہیں:کیپٹن(ر)صفدر

گلف اسٹیل ملزکے 25 فیصد شیئرز کی فروخت میں کبھی فریق نہیں رہا،ذاتی طورپر شامل ...
گلف اسٹیل ملزکے 25 فیصد شیئرز کی فروخت میں کبھی فریق نہیں رہا،ذاتی طورپر شامل نہ ہونے کے سبب معاملات کا علم نہیں:کیپٹن(ر)صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا ہے کہ گلف اسٹیل ملزکے 25 فیصد شیئرز کی فروخت میں کبھی فریق نہیں رہا،طارق شفیع سے 12 ملین درہم لے کر الثانی کودینے کاسوال مجھ سے متعلق نہیں اور ذاتی طورپر شامل نہ ہونے کے سبب ان معاملات کا کوئی ذاتی علم نہیں۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں بیان قلمبند کرواتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ واجد ضیاکا پیش کردہ 12 جون 2012کا خط میرے متعلق نہیں اسے شہادت کے طور پر نہیں لیا جا سکتا۔خط فرد جرم قوانین کے مطابق تصدیق شدہ نہیں ہے اس کو شہادت کے طور پر قبول کرنا فیئر ٹرائل کے منافی ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طارق شفیع سے 12 ملین درہم لے کر الثانی کودینے کاسوال مجھ سے متعلق نہیں میرے ذاتی طورپر شامل نہ ہونے کے سبب ان معاملات کا کوئی ذاتی علم نہیں اور نہ ہی گلف اسٹیل ملزکے 25 فیصد شیئرز کی فروخت میں کبھی فریق نہیں رہا۔وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ بہت سی چیزیں کیپٹن(ر)صفدر کی شادی سے قبل کی ہیں۔جس پر عدالت نے سوال کیا کہ واجد ضیا نے کیپٹل ایف زیڈ ای سے متعلق سرٹیفکیٹ پیش کیا، کیا کہیں گے؟کیپٹن(ر)صفدر کا جواب میں کہنا تھا کہ سرٹیفکیٹ مجھ سے متعلق نہیں،نہ یہ فرد جرم سے متعلق ہے اور نہ ہی موزیک فونسیکا کا خط میرے متعلق نہیں ہے جبکہ جافزا کے فارم 9 کی کاپی کا بھی مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔