عمرہ زائرین وطن واپس پہنچتے ہی لڑ پڑے، خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار لیکن وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ بھی شدید دکھ ہوگا

عمرہ زائرین وطن واپس پہنچتے ہی لڑ پڑے، خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار لیکن وجہ ...
عمرہ زائرین وطن واپس پہنچتے ہی لڑ پڑے، خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار لیکن وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ بھی شدید دکھ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) عمرہ زائرین وطن واپسی پر آب زم زم کے معاملے پر بری طرح لڑ پڑے، جھگڑے پر قابو پانے کے لیے اے ایس ایف کو طلب کرنا پڑگیا۔

یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جس کے مطابق ماہ صیام میں عمرہ کرکے واپس آنے والے زائرین کراچی ایئرپورٹ پر آپس میں بری طرح لڑ پڑے جھگڑے میں استقبال کے لیے آنے والے افراد بھی شامل ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ جھگڑا آب زم زم کی ملکیت کے معاملے پر ہوا معاملہ تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا کراچی ائیرپورٹ کے بین الاقوامی آمد کے باہر لائونج میں زائرین نے ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کی بارش کردی۔ جھگڑے کے سبب عمرہ زائرین کی رشتہ دار خواتین نے ایئر پورٹ پر چیخ و پکار شروع کردی۔معاملہ بہت بڑھ گیا تو عمرہ زائرین پر قابو پانے کے لیے اے ایس ایف کو طلب کرنا پڑگیا جس نے مداخلت کرکے دونوں فریقین میں صلح صفائی کرائی۔