ٹانک ، محکمہ فوڈرمضان المبارک میں عیدی بنانے میں مصروف ، ناجائز جرمانوں سے دکاندار تنگ

ٹانک ، محکمہ فوڈرمضان المبارک میں عیدی بنانے میں مصروف ، ناجائز جرمانوں سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(نمائندہ خصوصی) ماہ مقدس مےں محکمہ فوڈ کی جانب سے ناجائز جرمانوں کا سلسلہ بدستور جاری ، محکمہ فوڈ دونوں ہاتھوں سے عےدی بنانے مےں مصروف ، غرےب رےڑھی بانوں اور دوکانداروں کو لوٹنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گےا دفتر آنے والے غرےب دوکاندار کے بھائی پر محکمہ فوڈ کے ڈی اےف سی کا بدترےن تشدد مار پٹائی کے بعد زبےر نامی لڑکے کو پولےس کے حوالے کر دےا ۔تفصےلات کے مطابق محکمہ فوڈ کی جانب سے ماہ مقدس کے دوران جرمانوں کی آڑ مےں غرےب رےڑھی بانوں کو دوہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امان خان نے ٹانک بازار مےں دکانداروں اور رےڑھی بانوں سے غےر معےار ی اشیاءکے نام پرشناختی کارڈ لےنے کے بعد انہےں فود آفس طلب کےا جہاں پر انہوں نے دکانداروں سے عےدی مہم کے نام پر ہزاروں روپے طلب کرنے کا مطالبہ کیا دکاندار کے بھائی محمد زبےر کی جانب سے رقم نہ دےنے پر محکمہ فوڈ انچارج نے اہلکاروں کے ساتھ ملکر اس کو دفتر کے کمرے مےں بند کر دےا محکمہ فوڈ آفس مےں ان پر تشدد کیا جس کی پاداش مےں دکاندار کے بھائی محمد زبےر کوتشدد کے بعد پولےس کے حوالے کیا گیا تبدےلی سرکاری کے دور حکومت مےں مہنگائی کے طوفان کے ساتھ محکمہ فوڈ کی جانب سے غرےب دکانداروں کی شامت آگئی ہے دکانداروں نے صوبائی حکومت ، وزےر اعلیٰ خےبرپختونخوا محمود خان ، صوبائی وزےر خوراک،محکمہ اےنٹی کرپشن ، کمشنر ڈےرہ اور ڈپٹی کمشنر ٹانک سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر امان خان کے خلاف فوری کارروائی سمےت دکانداروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے