’ہماری ایپ پر نظر آنے والے فحش اشتہار آپ کی سرچ ہسٹری کی وجہ سے ظاہر ہورہے ہیں‘ بھارت کے محکمہ ریلوے کا شریف بننے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو ایسا جواب کہ قہقہوں کا طوفان آگیا

’ہماری ایپ پر نظر آنے والے فحش اشتہار آپ کی سرچ ہسٹری کی وجہ سے ظاہر ہورہے ...
’ہماری ایپ پر نظر آنے والے فحش اشتہار آپ کی سرچ ہسٹری کی وجہ سے ظاہر ہورہے ہیں‘ بھارت کے محکمہ ریلوے کا شریف بننے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو ایسا جواب کہ قہقہوں کا طوفان آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک نوجوان نے محکمہ ریلوے کی ایپلی کیشن پر نظر آنے والے فحش اشتہارات کی شکایت کی تو ریلوے والوں نے ایسا جواب دے دیا کہ سوشل میڈیا پر قہقہوں کا طوفان آگیا۔
آنند کمار نامی ایک نوجوان نے ٹوئٹر پر محکمہ ریلوے انڈیا کو شکایت کی ان کی ٹکٹ بکنگ ایپ پر فحش اشتہارات نظر آرہے ہیں جو باعث شرمندگی ہیں۔


نوجوان کی جانب سے شکایت کی گئی تو محکمہ ریلوے نے فوری طور پر جواب دیا اور نوجوان کو اپنی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دیا۔ ’ انڈین ریلوے گوگل کے ایڈ فراہم کرنے والے ٹول ADX کا سہارا لیتا ہے، یہ اشتہارات کوکیز کا استعمال کرکے مزاج کے مطابق بندے کو ٹارگٹ کرتے ہیں ، یوزر ہسٹری اور براﺅزنگ کی بنیاد پر اشتہارات ظاہر ہوتے ہیں اس لیے برائے مہربانی اس طرح کے اشتہارات سے بچنے کیلئے اپنی تمام کوکیز اور ہسٹری ڈیلیٹ کردیجیے‘۔


محکمہ ریلوے کی جانب سے دیے جانے والے جواب نے راتوں رات نوجوان کو پورے بھارت میں مشہور کردیا اور سوشل میڈیا پر اس کی ٹرولنگ شروع ہوگئی۔ لوگ فیس بک اور واٹس ایپ پر شیئر ہونے والے سکرین شارٹس دیکھ کر آنند کمار کی ٹائم لائن پر آکر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے دیے جانے والے جواب پر ایک صارف نے کہا کہ آج کے بعد آنند کمار کبھی بھی ٹرین پر سوار نہیں ہوگا۔

رام نارائنن نے کہا کہ آنند کمار اپنی ’براؤزر ہسٹری‘ کی بدولت راتوں رات مشہور ہو کر ’ہسٹری‘ کا حصہ بن گیا۔

پوسٹ وائرل ہونے کے بعد ایک ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے آنند کمار کو مشورہ دیا گیا کہ اب انڈر گراؤنڈ ہونے کا وقت آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد بابل مدھوکر نے آنند کمار کو مشورہ دیا کہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیں نہیں تو ٹرول ہوتے رہیں گے۔

 

سوشل میڈیا پر ہونے والی کڑی تنقید کے بعد آنند کمار کو ایک صارف نے منا بھائی ایم بی بی ایس کے آنند سے تشبیہہ کرتے ہوئے میم شیئر کی ۔

سول آف انڈیا  نامی ٹوئٹر ہینڈل نے تمام تر صورتحال پر تاریخی الفاظ کہے ’ اپنے گناہوں کا ثبوت گناہ گار چھوڑ ہی جاتا ہے‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -