عالمی یوم ترک تمباکو، نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کل اہم پریس کانفرنس

عالمی یوم ترک تمباکو، نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کل اہم پریس کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار )ڈیپارٹمنٹ آف کلینیکل اونکالوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال ملتان اور کینسر سوسائیٹی ملتان کے اشتراک سےعالمی یوم ترک تمباکو کے موقع پر کینسر سنٹر نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں کل بروز بدھ 11 بجے صبح پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، اس پریس کانفرنس میں کینسر سوسائیٹی (بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود سربراہ شعبہ کینسر و سابق وائس چانسلرنشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان اور کینسر سوسائٹی ملتان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر بقا جیلانی مسعود و دیگر ماہرین عالمی یوم ترک تمباکو کے حوالے سے تمباکو نوشی کے انسانی صحت پر مضر اثرات، خطرات، نقصانات سے بچا اور خاص کر اس کی وجہ سے ہونے والے کینسرز اور قبل ازوقت ہوجانے والی اموات کے سدباب کے متعلق مکمل آگاہی دیں گے۔