سبی میں ایف سی کی کارروائی : 5دہشتگرد ہلاک ، بارودی مواد برآمد

سبی میں ایف سی کی کارروائی : 5دہشتگرد ہلاک ، بارودی مواد برآمد
سبی میں ایف سی کی کارروائی : 5دہشتگرد ہلاک ، بارودی مواد برآمد

  

سبی (مانیٹرنگ ڈیسک)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سبی میں کارروائی کرتے ہوئے 5دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کی اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5دہشتگردوں کو ہلاک اور انکے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کر دی

ترجمان کاکہنا ہے کہ سانگان اور گردونواح میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایف سی اور حساس ادارے نے آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے ایف سی پر فائرنگ شروع کردیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے راکٹ لانچر ،دیسی ساختہ بم،بارودی سرنگیں اور بارود برآمد کرلیا گیا۔

احتساب ہوا تو بلاول کے والد...لیگی شیر نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آصف زرداری کو شدید غصہ آئیگا

اس دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال تین ٹھکانوں کو بھی مسمار کیا گیا ہے ،مارے جانے والے دہشت گرد مسافر ٹرینوں پر حملوں سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

مزید : سبی