سانحہ آرمی پبلک سکول کے طالبعلم احمد  نواز کیلئے گلوبل لیگیسی ایوارڈ2019

  سانحہ آرمی پبلک سکول کے طالبعلم احمد  نواز کیلئے گلوبل لیگیسی ایوارڈ2019

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن (این این آئی)سانحہ آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد زندہ بچ جانے والے طالب علم احمد نواز نے ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔حال ہی میں پاکستانی نوجوان احمد نواز نے برطانیہ کے شہزادہ ولیم سے کنگسٹن پیلس میں ملاقات کی جہاں انہیں شہزادے نے ’گلوبل لیگیسی ایوارڈ 2019‘ سے نوازا۔احمد نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر برطانیہ کے کنگسٹن پیلس میں شہزادہ ولیم سے ملاقات کی چند تصاویر شیئر کیں۔احمد نواز نے اپنی ٹوئٹ میں دعوت پر برطانوی شہزادے ویلیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے لکھا کہ اپنی عالمی مہم کیلئے دی لیگیسی ایوارڈ 2019’سے نوازنے پر انتہائی فخر ہے۔ باہمت طالب علم احمد نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شہزادہ ولیم نے انہیں بتایا کہ حالیہ دورہ پاکستان بے حد اچھا رہا۔احمد نواز 20 بین الاقوامی طلباء کے اس گروپ کا حصہ تھے جنہیں دی لیگیسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔باہمت طالب علم احمد نواز نے پرنس ولیم کے ساتھ مہم کے بارے میں اپنے خیالات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
ایوارڈ

مزید :

صفحہ آخر -