سٹیو سمتھ کے ٹیسٹ کرکٹ میں 7,000 رنز مکمل ہونے پر آئی پی ایل فرنچائز کا یاسر شاہ کیساتھ مذاق، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

سٹیو سمتھ کے ٹیسٹ کرکٹ میں 7,000 رنز مکمل ہونے پر آئی پی ایل فرنچائز کا یاسر شاہ ...
سٹیو سمتھ کے ٹیسٹ کرکٹ میں 7,000 رنز مکمل ہونے پر آئی پی ایل فرنچائز کا یاسر شاہ کیساتھ مذاق، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز سٹیو سمتھ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیرئیر میں 7,000 رنز مکمل کئے تو انڈین پریمیر لیگ (آئی پ ایل) فرنچائز راجستھان رائلز نے لیگ سپنر یاسر شاہ کیساتھ مذاق کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹیو سمتھ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے 1946 ءمیں قائم ہونے والا ریکارڈ توڑا اور ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 7,000 رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے۔ یاسر شاہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں سٹیو سمتھ کو آﺅٹ کر کے ہاتھ کی انگلیوں کیساتھ 7 کا ہندسہ بنا کر جشن منایا تھا، یاسر شاہ نے سٹیو سمتھ کو 7 ویں مرتبہ آﺅٹ کیا جس پر انہوں نے وکٹ کا جشن منانے کیلئے ایسا طریقہ اختیار کیا۔
آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں سٹیو سمتھ اور یاسر شاہ کی تصویر لگائی گئی جس میں دونوں نے ہی ہاتھ کی انگلیوں سے 7 کا ہندسہ بنا رکھا ہے اور اس کیساتھ لکھا ” میرا سات تمہارے سات سے بڑا ہے۔“ اور اس کیساتھ ہی ہنسنے والا ایموجی بھی استعمال کیا۔


سٹیو سمتھ اس کے علاوہ لیجنڈری بلے باز بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6,996 رنز بنائے تھے، سٹیو سمتھ نے یہ ریکارڈ 70 ٹیسٹ میچوں میں توڑا جبکہ بریڈمین نے یہ ریکارڈ صرف 52 میچوں میں منایا تھا۔

مزید :

کھیل -