پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دے گی ، خورشید شاہ نے صاف کہہ دیا

پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دے گی ، خورشید شاہ نے صاف کہہ دیا
پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دے گی ، خورشید شاہ نے صاف کہہ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے واضح کہہ دیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دے گی ، ہم انارکی پھیلا کر سیاست نہیں کرنا چاہتے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر اپنے بیان میں سید خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی اس وقت وجود میں آئی جب لوگوں کی زبانوں پر تالے لگے ہوئے تھے ، پیپلز پارٹی کے وجود سے قبل عوام کا برا حال تھا ، آج بھی قوم روز بروز مقروض ہوتی جا رہی ہے۔

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کے تحت حکمرانی ہونی چاہئے ، موجودہ پارلیمنٹ آدھ گھنٹے میں  30، 40 بل پاس کر لیتی ہے ، پاکستان پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ کے اندر سٹیمپ چھاپ لوگ آئیں ، عوام کے مسائل کا حل پارلیمنٹ سے ڈھونڈنا چاہئے ۔