عوام کی ترقی و خوشحالی پیپلز پارٹی کا منشور ہے،ثمینہ گھرکی

عوام کی ترقی و خوشحالی پیپلز پارٹی کا منشور ہے،ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاست کو عبادت سمجھ کرکرتی ہے عوام کی ترقی و خوشحالی پیپلز پارٹی کا منشور ہے عوام کی بے لوث خدمت اور فلاح و بہبود کی تکمیل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عوام اپنا قیمتی ووٹ پیپلز پارٹی کو دیں تو منتخب ہو کر پیپلز پارٹی عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے گی اور ترقیاتی کاموں کا ایک جال بچھا دے گی اور لاہور کے بے روز گار افراد کو روز گار فراہم کرنے کے جامع منصوبوں پر بھی کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن سے پاک اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لئے بلدیاتی انتخابات میں منافقت اور مفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کرکے پیپلز پارٹی کے با کردار لوگوں کو ووٹ دیکر منتخب کریں پیپلز پارٹی کا (تیر) کا نشان ہی تعمیروترقی کا ضامن ہے ‘ 31اکتوبر کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لیکر طلو ع ہو گا ۔