یواے ای میں سیلز‘ ہیومن ریسورس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں روزگارکی وسیع مواقع کی دستیابی

یواے ای میں سیلز‘ ہیومن ریسورس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں روزگارکی وسیع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے خوشخبری ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تین شعبوں میں بے پناہ آسامیاں سامنے آئی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں اس وقت سیلز ، ہیومن ریسورس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں روزگار کے کافی مواقع موجود ہیں۔گذشہ ماہ دیگرتمام شعبوں کی نسبت ان تین شعبوں میں سب سے زیادہ پروفیشنلز نے خالی اسامیوں کے لئے آن لائن رسائی حاصل کی۔نیوز ویب سائٹ ایمریٹس 24/7 کے مطابق مشرق وسطیٰ میں روزگار مواقعوں پر نظر رکھنے والے ادارے مونسٹر ایمپلائمنٹ انڈیکس کے مطابق گذشتہ ماہ سیلز پروفیشلنز کی آسامیوں میں 45فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا جو گذشتہ سال کے اسی ماہ کے برابر ہے جبکہ دوسری جانب ہیومین ریسورس اور انتظامی امور سے متعلق آسامیوں میں سالانہ 30فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر انجینئرنگ اور پروڈکشن کوالیفائیڈز کے لئے روزگار کے بے پناہ مواقع ہیں ان شعبوں میں آسامیوں میں 28فیصد تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

دوسری جانب یو اے ای میں کسٹمر سروس پروفیشلنز کاشعبہ بْری طرح متاثر ہوا ہے۔آن لائن ایڈورٹائزنگ کے مطابق اس شعبے میں آسامیوں میں 20فیصد تک آئی ہے۔ فنانس اور اکا?نٹ کے شعبے کے پروفیشلنز کے لئے بْری خبر تو نہیں ہے لیکن خوشخبری بھی نہیں ہے۔ اس شعبے کو کم ترین روزگار کا اضافہ رکھنے والی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، اس شعبے میں محض تین فیصد تک آسامیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کم ترین روزگار کا اضافہ رکھنے والی فہرست میں دوسرے نمبر پر مارکیٹنگ اور تعلقات عامہ کا شعبہ ہے جس میں آسامیوں میں پانچ فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ واضح رہے کہ مونسٹر ایمپلائمنٹ انڈیکس مشرق وسطیٰ میں آن لائن ملازمت کے اشتہارات کی ماہانہ صورتحال پر نظر رکھنے والا ایک ادارہ ہے۔

مزید :

علاقائی -