پی ٹی آئی کی تنظیم نو، علیم خان کی جگہ عمرڈار وسطی پنجاب کے صدرمقرر

پی ٹی آئی کی تنظیم نو، علیم خان کی جگہ عمرڈار وسطی پنجاب کے صدرمقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے پارٹی کی تنظیم نو کے بعد نئے عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا ۔جس کے تحت وسطی پنجاب کی پارٹی صدارت تبدیل کر تے ہوئے علیم خان کی جگہ عمر ڈار کونیا صدر ،غلام سرور خان صدر مغربی پنجاب ، انجینئر عطا اللہ شادی خیل صدر شمالی پنجاب جبکہ اعجاز چودھری کوپارٹی کا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقررکر دیا گیا، نئی تقرریوں کا اعلان مر کزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے کیا گیا۔یاد رہے عبدالعلیم خان ان دنوں پنجاب کے سینئر وزیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں، ان کے بارے میں تاثر ہے وہ پنجاب کے حقیقی وزیرِاعلیٰ ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے جتنے اختیارات انہیں وزیرِاعلیٰ کی جانب سے منتقل ہوئے وہ وہی استعمال کر رہے ہیں، اس سے زیادہ نہیں۔
تنظیم نو

مزید :

صفحہ اول -