نجکاری پلان منظور ، حکومت پہلے مرحلے میں 15سے 20اداروں کوپرائیویٹائز کرے گی ، پی آئی اے اور سٹیل ملزکی نجکار ی موخر

نجکاری پلان منظور ، حکومت پہلے مرحلے میں 15سے 20اداروں کوپرائیویٹائز کرے گی ، ...
نجکاری پلان منظور ، حکومت پہلے مرحلے میں 15سے 20اداروں کوپرائیویٹائز کرے گی ، پی آئی اے اور سٹیل ملزکی نجکار ی موخر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجکاری کمیشن بورڈ نے سرکاری ادار و ں کی نجکاری کیلئے پانچ سالہ نجکاری پلان کی منظوری دیدی ہے ، پہلے مرحلے 15سے 20اداروں کوپرائیویٹائز کیا جائیگا ۔

دنیا نیوزکے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ نے سرکاری اداروں کی نجکاری کیلئے پانچ سالہ نجکاری پلان کی منظوری دیدی ہے، نجکاری پلان کے تحت پہلے مرحلے میں 15 سے 20 سرکاری ادارے پرائیویٹائز کئے جائیں گے ۔ نجکاری فہرست کل کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، ان اداروں کی نجکاری پہلے کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا جس کی قیمت زیادہ ملے گی ۔
وفاقی وزیر نجکاری میاں محمد سومرو نے کہا ہے کہ پر ائیویٹائز کئے جانیوالے سرکاری اداروں کے ملازمین کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم ای بینک اور فرسٹ ویمن بینک نجکاری کی اولین فہرست میں شامل ہیں تاہم پی آئی اے اور سٹیل ملزکی نجکار ی کو فی الحال موخر کردیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -