رومانوی کامیڈی فلم ”تلاش“ 15نومبر کو سنیماکی زینت بنے گی

رومانوی کامیڈی فلم ”تلاش“ 15نومبر کو سنیماکی زینت بنے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سندھ کے ثقافتی اور سماجی مسائل کا احاطہ کرتی رومانوی کامیڈی فلم ”تلاش“ 15نومبر کو سنیماکی زینت بنے گی۔ڈسٹری بیوشن کلب کی پیش کردہ فلم ”تلاش“ میں فاریہ حسن، احمد زیب، نعمان سمیع، مصطفے قریشی اور سلیم معراج نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ پاکستانی فلمی صنعت کی ترویج کے عمل میں پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز دلچسپ موضوعات کی حامل فلمیں بنا کراپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ڈسٹری بیوشن کلب نے ”زی کے فلمز“کے پلیٹ فارم سے بنائی گئی وادی سندھ کی دلفریب ثقافت اور عوامی مسائل پر مبنی رومانوی کامیڈی فلم ”تلاش“ کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جوآئندہ ماہ پندرہ نومبر کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے سنیماؤں میں نمائش کیلیے کی جائے گی۔ڈائریکٹر ذیشان خان کی زیر ہدایت بنی فلم میں مصطفے قریشی، عدنان شاہ ٹیپو،سلیم معراج، ممتاز کنول اور حمیرا بانو نمایاں ہیں۔

مزید :

کلچر -