سندھ کے نجی کلینک میں حاملہ خاتون کے آپریشن کے بعد لیڈی ڈاکٹر پیٹ میں کیا چیز بھول گئی؟ حیران کن خبر آ گئی

بنظر آباد(ویب ڈیسک) لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کا آپریشن کرتے ہوئے تولیے کا بڑا ٹکڑا پیٹ میں ہی چھوڑ دیا، دو ماہ تک خاتون کی زندگی عذاب بنی رہی۔ نواحی گوٹھ کی خاتون صفورا زوجہ محمد وارث کے ہاں دو ماہ قبل نجی کلینک میں آپریشن سے بچی کی پیدائش ہوئی تھی، دوران آپریشن لیڈی ڈاکٹر نے تولیے کا بڑا ٹکڑا خاتون کے پیٹ میں ہی چھوڑ دیا جس کی وجہ سے اسے مسلسل شدید درد کی شکایت تھی۔ دوسرے میڈیکل سینٹر پر ٹیسٹ کرانے سے تولیے کی پیٹ میں موجودگی کا انکشاف ہوا، جس پر خاتون کا دوبارہ آپریشن کرنا پڑا۔