جشن ولادت رسولﷺکے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا پیغام

جشن ولادت رسولﷺکے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا پیغام
جشن ولادت رسولﷺکے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حضوراکرم ﷺکی ولادت مبارکہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ﷺکی بے مثل تعلیمات انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عید میلادالنبیﷺکے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خاتم النبیینﷺ اورسرور کائناتﷺ کی حیثیت بے مثال آفتاب کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آپ ﷺ کی حیات مبارکہ جہد مسلسل اور انسانیت کی رہنمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپﷺکی حیات طیبہ فلاح پر مشتمل عظیم نظام کے قیام سے عبارت ہے۔وزیراعظم نے قوم کے نام دیئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آپﷺ نے بے مثال فلاحی ریاست قائم کرکے دکھائی،آج فلاح عامہ کی بنیاد پر تشکیل معاشرے انہی اصولوں پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدل وانصاف اور مذہبی و سماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی،مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کر انسانی فلاح کے لیے کام کیا،کوشش ہے کہ ریاست مدینہ کے تصورسے مکمل رہنمائی حاصل کریں،ہم اسی سمت میں گامزن ہیں کہ وطن عزیزکو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے اس سفر کا آغاز کردیا ہے اور اب منزل زیادہ دور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کو پہلے مرحلے میں اللہ تعالیٰ کی مدد سے زیادہ پھیلاو¿ سے روکا۔کچھ عرصے سے کورونا کی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ مسلسل احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا رہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -