ڈویژنل پبلک سکول،کالج کی تعمیرنو کیلئے دو کروڑ روپے ریلیز

ڈویژنل پبلک سکول،کالج کی تعمیرنو کیلئے دو کروڑ روپے ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
احمد خان بزدار نے ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کی تعمیر نو کے لئے دو کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز جاری کردئیے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور کمشنر سارہ اسلم نے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار خطہ کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ کر رہے ہیں سابقہ حکمرانوں کا فوکس کچھ اور تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم، ہیلتھ اور سوشل سیکٹر کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے صرف ان کے حلقہ پی پی 289 میں 20 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ڈویژنل پبلک سکول و کالج کی اپ گریڈیشن کرکے ڈویژن کا بہترین تعلیمی ادارہ بنائیں گیکمشنر سارہ اسلم نے بطور مہمان اعزاز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو مخاطب کیا اور کہا کہ محنت کامیابی کا زینہ ہے طلبہ تمام تر توجہ،تعلیم اور اخلاقیات پر مرکوز رکھیں محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی انہوں نے کہا کہ سکول کی بہتری کیلئے مل کر کام کیا جائیگاپرنسپل ادارہ میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے کہا کہ 36 سالہ قدیم ادارہ کی بہتری کیلئے ایک عشرہ سے توجہ نہیں دی گئی پرنسپل اور ادارہ کا تمام سٹاف وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکر گزار ہے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سمیرا نسیم نے انجام دئیے ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا ء الرحمن،کنزر ویٹر فاریسٹ کے علاوہ پروفیسر محبوب حسین،پروفیسر محمد صادق اور دیگر اراکین بورڈ آف گورنرز موجود تھے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری کورونا کی ریڈ کمپئین میں ڈیرہ غاز یخان ڈویژن گزشتہ تین روز سے سر فہرست رہا ہے ایک تقریب میں مشیر صحت محمد حنیف پتافی اور دیگر سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ باقاعدگی سے فالو اپ لینے،افسران سمیت ٹیموں کو موٹیویٹ کرنے سے ڈیرہ غازیخان ڈویژن نچلی سطح سے ترقی کرتے ہوئے پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے کمشنرنے سیاسی قیادت اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی کہا کہ وہ انسانی جانیں بچانے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ اور حکومت کا ساتھ دیں ہر پلیٹ فارم سے آواز بلند کرکے عوام کو کورونا ویکسی نیشن کیلئے قائل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کورونا کی گھر گھر ویکسی نیشن مہم جاری ہے،ٹیموں کے ساتھ تعاون کیا جائے۔
پتافی