چوہدری برادران ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں‘چوہدری ماجد مکیانہ

چوہدری برادران ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں‘چوہدری ماجد مکیانہ
چوہدری برادران ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں‘چوہدری ماجد مکیانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پریٹوریا( بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو لوگ اب صرف یاد ہی کریں گے بجلی، پانی، گیس اور پٹرول اور اشیائے روز مرہ ہر غریب آدمی کی پہنچ میں تھے اور اب تو پورے ملک میں بجلی برائے نام ہے میاں نواز شریف کی حکومت الیکشن میں دھاندلی کر کے اقتدار میں آئی ہے جوہانسبرگ انٹرنیشنل ائیپرورٹ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پاکستان مسلم لیگ ق جنوبی افریقہ چوہدری ماجد مکیانہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں موجودہ صورتحال سے صرف چوہدری برادران ہی ملک کو نکال سکتے ہیں اس موقع پر ان کے ساتھ فیصل شہزاد، چوہدری انار ،ر اجہ نوید، راجہ فخر حیات، احمد رضا بٹ ، امتیاز احم، چوہدری شہزاد گل(سابقہ ناظم گجرات) قیصر محمود جعفری بھی موجود تے ماجد کمیانہ نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں برادران ڈنڈے کے زور پر حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں میاں شہباز شریف کیا کم ریلیاں، جلوس اور دھرنے دیا کرتے تھے جو اب انہیں تکلیف ہو رہی ہے دوسروں کو برا بھلا کہنا بہت آسان ہے لیکن جب آپ کو کوئی برا بھلا کہے تو وہ گناہ ہے یہ کہاں کی سیاست ہے پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں پر ہر جماعت کو حق ہے کہ وہ احتجاج کر سکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -