شہری کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر کو لیگل نوٹس

شہری کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر کو لیگل نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )قومی اسمبلی میںوزیر اعظم کی جانب سے غلط بیانی کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔یہ لیگل نوٹس منیر نامی شہری کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں ہونے والی تقریرمیںایوان میں غلط بیانی سے کام لیا اور قوم کو گمراہ کیا۔لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 63(2)کے تحت غلط بیانی کرنے پر اپنے عہدے کے اہل نہیں رہے۔سپیکر قومی اسمبلی آئینی ذمہ داری ہے کہ وزیر اعظم کو فوری طور پر نااہل قرار دیں اور الیکشن کمیشن انکی تعیناتی کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دے۔اگر 15یوم میں لیگل نوٹس کے مطابق کارروائی نہ کی گئی تو قانونی چارہ جوئی کے لئے عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔
لیگل نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -