ریڈزون پر مظاہرین کی چڑھائی ،جھڑپیں جاری ،دوافرادجاں بحق، تازہ دم دستے پہنچ گئے

ریڈزون پر مظاہرین کی چڑھائی ،جھڑپیں جاری ،دوافرادجاں بحق، تازہ دم دستے پہنچ ...
ریڈزون پر مظاہرین کی چڑھائی ،جھڑپیں جاری ،دوافرادجاں بحق، تازہ دم دستے پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت کے ریڈزون میں ہونیوالی جھڑپوں میں اب تک دوافرادجاں بحق اور500سے زائد زخمیوں کی تصدیق کردی گئی ہے اور بدستور زخمیوں کی ہسپتالوں میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، پولیس کے تازہ دم دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ایک مرتبہ پھر شیلنگ کا سلسلہ شروع ہوگیاہے ، مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطے میں خیمے لگالیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق15گھنٹوں سے زائد کا وقت گزرجانے کے باوجود انتظامیہ مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ، پولیس کے تازہ دم دستے اتوار کی صبح ایک مرتبہ پھر ریڈزون میں پہنچ گئے اور انتظامیہ نے نفری کو غلیلوں اور شیشے کی گولیوں سے لیس کردیاہے ،پولی کلینک ہسپتال کے باہر، پی ٹی وی چوک اور کیبنٹ ڈویژن سے پاک سیکریٹریٹ کے درمیان مظاہرین اور پولیس میں تصادم جاری ہے اور مختلف ہسپتالوں میں دوافرادجاں بحق اور500سے زائد زخمیوں کی منتقلی کی تصدیق ہوگئی ہے اور ایمبولینسوں میں وقفے وقفے سے مزید زخمی لائے جارہے ہیں ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق گولیوں سے مرنیوالے دونوں افراد پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان ہیں جبکہ دوافراد قدرتی طورپر انتقال کرگئے ۔ ۔پمزہسپتال کے ذرائع نے بتایاکہ گلفام کے پیٹ میں گزشتہ شب گولی لگی تھی جس پر اُسے وینٹی لیٹر پر رکھاگیاتھالیکن اتوار کی صبح چل بسا۔رفیق اللہ کے سرپر زخم آئے تھے اوروہ بھی اتوار کی دوپہر کو چل بسا۔
پولیس کی طرف سے شیلنگ کی جارہی ہے جن کے جواب میں مظاہرین کی طرف سے پتھراﺅکیاجارہاہے۔پولیس کی طرف سے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی وجہ سے پی ٹی وی کے دفترمیں ملازمین کے لیے کام کرنابھی دشوار ہوگیاہے ۔دوسری طرف مظاہرین نے پارلیمنٹ کے احاطے میں خیمے لگالیے ہیں ، علاقے کی فضائی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ پارلیمنٹ کے اندر فوج اور رینجرز کے اہلکارتعینات ہیں ۔

مزید :

قومی -Headlines -