آندھرا پردیش کی حکومت نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام ہی تبدیل کردیا

آندھرا پردیش کی حکومت نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام ہی تبدیل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آندھرا پردیش (مانیٹر نگڈیسک)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی حکومت نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام ہی تبدیل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے پورٹ سٹی وشاکاپٹنم میں نیشنل اسپورٹس ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں جابجا بھارتی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ایسا ہی ایک پوسٹر بیچ روڈ سبمیرین میوزیم پر بھی لگایا گیا ہے جس میں ثانیہ مرزا کی تصویر لگائی گئی ہے تاہم تصویر کے نیچے نام ثانیہ مرزا کا نہیں بلکہ پی ٹی اوشا کا لکھا گیا ہے۔پی ٹی اوشا بھارت کی ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ ہیں۔ شہری انتظامیہ کی اس فاش غلطی پر بھارتی شہری انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صارفین شہری انتظامیہ کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ میں اتنے برسوں سے انہیں ثانیہ مرزا سمجھتا رہا ہوں۔ ایک خاتون صارف نے لکھا کہ آندھرا پردیش میں ثانیہ مرزا کو پی ٹی اوشا کہا جارہا ہے، حکومت ایسی غفلت بھی کرسکتی ہے؟خیال رہے کہ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نے قومی سطح پر تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے ایوارڈز اور نقد انعام کا اعلان کررکھا ہے۔
ثانیہ مرزا

مزید :

صفحہ آخر -