غیرملکی کرکٹ ٹیم کا اکتوبر میں دورہ پاکستان، خبرآگئی

غیرملکی کرکٹ ٹیم کا اکتوبر میں دورہ پاکستان، خبرآگئی
غیرملکی کرکٹ ٹیم کا اکتوبر میں دورہ پاکستان، خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں شرکت کے لیے اکتوبر میں پاکستان آئے گی۔ سیریز 26 اکتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہے گی۔مہمان ٹیم 2 ہفتوں پر مشتمل دورے میں شرکت کے لیے 23 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی۔ایونٹ کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہو ر میں ہوں گے۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 26، دوسرا 28 اور تیسرا 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ سیریز کے مقابلے 2 اور 4 نومبر کو ہوں گے۔گذشتہ 4 سالوں میں بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان پی سی بی کی جانب سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ سری لنکامینز کرکٹ ٹیم بھی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے لیے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔اس سے قبل بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم نے 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔دورے میں 2 ٹی ٹونٹی اور 2 ایک روزہ میچز شامل تھے۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے گذشتہ سال 4 ٹی ٹونٹی اور 1 ایک روزہ میچز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز 3-0 سے جیتی جبکہ سیریز کے واحد ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش فاتح رہا تھا۔

مزید :

کھیل -