دو نہیں ایک پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ مثال قائم کردی

دو نہیں ایک پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ مثال قائم کردی
دو نہیں ایک پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ مثال قائم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)  پاکستان تحریکِ انصاف 2018 کے انتخابات میں اس نعرے کیساتھ میدان میں اتری تھی کہ ہم دو نہیں ایک پاکستان بنائیں گے جہاں امیر اور غریب دونوں کے لیے ایک ہی قانون ہوگا اور تمام افراد کو ان مراحل سے گزرنا پڑیگا جس سے ایک ایک عام آدمی کو گزرنا پڑتا ہے. یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی اکثریت نے پاکستان تحریک انصاف کی انتخابات میں کامیابی پر مہر ثبت کی.

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے لیے سردارعثمان بزدار جیسے ایماندار اور پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے بندے کو وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز کیا. اسی کے ساتھ پاکستان میں دو نہیں ایک پاکستان کا آغاز ہوا جو آہستہ آہستہ تبدیل ہوتا نظر آرہاہے. ایسی ہی ایک مثال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھائی نے قائم کی ہے جو کہ بارڈر ملٹری پولیس میں اپنے فرائض منصبی اداکررہے ہیں ان کی ایک تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دیگر بارڈر ملٹری پولیس کے افسران کیساتھ قانون کے مطابق ٹریننگ حاصل کرتے نظر آرہے ہیں اور کسی قسم کے پروٹوکول اور استثنیٰ لینے سے معذرت کی . اس عمل کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اور ایسی مثالوں سے معاشرے میں تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے.