کراچی: کپڑے کے گوداموں میں آتشزدگی

کراچی: کپڑے کے گوداموں میں آتشزدگی
کراچی: کپڑے کے گوداموں میں آتشزدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں چیل چوک کے قریب پرانے کپڑوں کے چار گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔آگ بجھانے میں فائربریگیڈ کی 7گاڑیاں طلب کی گئی تھیں۔ ایم ڈی واٹربورڈ کے مطابق آگ کی شدت کے باعث مزید ٹینکرز روانہ کرنے پڑے اور نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی تھی۔
ہم نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر ایک گودام میں آگ لگی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ آفیسرعارف منصوری کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا اور بعد میں اس پر قابو پایا گیا۔
آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آتشزدگی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔ چیل چوک کے علاقے میں زیادہ تر پرانے کپڑے کے گودام ہیں اور علاقے میں بجلی بھی نہیں تھی۔
گودام کے مالک نے بتایا کہ گودام میں بجلی تھی لیکن کوئی موجود نہیں تھا۔ جس گودام سے آگ پھیلی اس کی چھت بھی گر گئی ہے۔
چینل کے مطابق اس قسم کے گوداموں میں بجلی کی لائنیں موجود نہیں ہوتی کیوں کہ یہاں صرف لنڈے کا کپڑا اسٹور کیا جاتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان گوداموں میں بجلی کا مناسب نظام نہیں تھا اور کنکشن کسی ہمسائے سے لیا گیا تھا۔