فورٹ عباس،گھریلو تنازع پر دیور نے بھابھی کو قتل کر دیا

    فورٹ عباس،گھریلو تنازع پر دیور نے بھابھی کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فو رٹ عبا س (تحصیل رپورٹر) گھر یلو تنا زعہ پر دیور نے بھا بھی کو قتل کر دیا،پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی۔ تفصیلا ت کے مطا بق فورٹ عباس کے نو احی گا ؤ ں چک نمبر 282 ایچ آر میں گھر یلو جھگڑے پر دیو ر نے بھا بھی کو فا ئرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایف آئی آرکے مطابق مقتولہ کے والد نے کہا ہے کہ جھگڑ ے کی اطلا ع سن کر وہ گواہا ن کے ہمر ا ہ اپنی بیٹی کے گھر پہنچے تو وہا ں پر داما د عثما ن اُس کا بھا ئی عمر ان اور والد محمد صدیق گالی گلوچ کر رہے تھے۔ دیور عمران نے مشتعل ہو کر شاہد ہ منیر پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ شا ہد ہ منیر آٹھ ما ہ سے حاملہ تھی،کو شش کے با وجو د بچہ نہ بچ سکا۔ مقتولہ کی نعش پو سٹ ما رٹم کے بعد ورثاء کے حو الے کر دی گئی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مد عیت میں فور ٹ عباس پولیس نے تین افر اد کے خلا ف مقد مہ در ج کرکے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھابھی قتل