اولمپکس میں ڈسک تھرو میں میڈل جیتنے والا بھارتی کھلاڑی نا اہل قرار، میڈل بھی واپس لے لیا گیا

اولمپکس میں ڈسک تھرو میں میڈل جیتنے والا بھارتی کھلاڑی نا اہل قرار، میڈل بھی ...
اولمپکس میں ڈسک تھرو میں میڈل جیتنے والا بھارتی کھلاڑی نا اہل قرار، میڈل بھی واپس لے لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اولمپکس میں ڈسکس تھرو کے مقابلو میں برانز میڈل جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹ ونود کمار کو نا اہل قرار دے دیا گیا جس کے بعد ان سے میڈل بھی واپس لے لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  41 سالہ ونود اتوار کو پولینڈ کے پیوٹر کوسویچ (20.02 میٹر  اور کروشیا کے ویلیمیر سینڈور 19.98 میٹر کے بعد 19.91 میٹر کے تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تھے، کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے نتائج کو چیلنج کیا گیا جس کے بعد بھارت کے ایتھلیٹ ونود کمار کو   نا اہل قرار دیا گیا ۔

واضح رہے کہ ایف 52 مقابلے میں وہ ایتھلیٹ حصہ لیتے ہیں جن کے عضلات بہت کمزور ہوتے ہیں اور ان کے موومنٹ محدود ہوتے ہیں ، ہاتھوں میں خرابی اور ٹانگوں کی لمبائی میں فرق ہوتا ہے جس سے کھلاڑی بیٹھ کر مقابلے میں حصہ لیتے ہیں ۔

منتظمین نے 22 اگست کو ونود کا کلاسیفکیشن کیا تھا۔

مزید :

کھیل -