ای سی سی نے ویکسین کی خریداری کیلئے 50ارب سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دے دی

ای سی سی نے ویکسین کی خریداری کیلئے 50ارب سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دے دی
ای سی سی نے ویکسین کی خریداری کیلئے 50ارب سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں وزارت صحت کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 50 ارب سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں تین نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے بھی ایک کروڑ ڈالرکی گرانٹ منظورکی گئی۔
ای سی سی کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کے لیے 21 کروڑ 50 لاکھ روپے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔ فنڈز الیکشن کمیشن کو تکنیکی ضمنی گرانٹ کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔