ویمنز بگ بیش لیگ ، پرتھ سکارچرز نے سڈنی سکسرزکو6وکٹوں سے ہراد

ویمنز بگ بیش لیگ ، پرتھ سکارچرز نے سڈنی سکسرزکو6وکٹوں سے ہراد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یا

کنسٹن(نیٹ نیوز)ویمنز بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز نے سڈنی سکسرزکو6وکٹوں سے ہرادیا۔سڈنی سکسرز نے پہلے کھیل کرمقررہ 20اوورز میں تمام وکٹیں گنواکر138رنز بنائے۔علیزے پیری 45، برنز25 اور نائیکرک 29رنزکیساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔پرتھ کی جانب سے نکولی بولٹن اور گراہم نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کھیلتے ہوئے پرتھ سکارچرز نے 139کا ہدف4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کپتان علیسیاجین نے 43گیندوں پر 10چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے 63رنز کی اننگز کھیل کرٹیم کی فتح میں اہم کرداراداکیا۔ نکولی بولٹن نے 42رنز بنائے۔سڈنی کی باؤلرنائکرک 2وکٹیں حاصل کرکے کامیاب باؤلر رہیں۔نکولی بولٹن ویمن آف دی میچ قرارپائیں۔