سندھ میں گورنر راج کا خواب دیکھنے والے عوام کو ڈلیور کریں، اشرف بھٹی

سندھ میں گورنر راج کا خواب دیکھنے والے عوام کو ڈلیور کریں، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے کا خواب دیکھنے کی بجائے پی ٹی آئی پہلے باقی صوبوں اور مرکز میں تو عوام کو ڈلیور کرکے دکھائے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو اتنی جلدی مایوس کیا ہے اس کے بارے میں تو شائد عوام نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا ہر طرف مہنگائی بے روز گاری کا سماں ہے عام آدمی کی زندگی ان کی وجہ سے مکمل طور پر اجیرن ہو چکی ہے اور وہ مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے خود کشیوں پر مجبور ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام پر کسی بھاری عذاب سے کم ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ عوام نے ان کی حکومت کے ابتدائی دنوں میں ہی ان سے جان چھڑانے کی دعائیں اور تدبیریں کرنا شروع کردی ہیں ۔