سندھ میں تبدیلی وفاقی حکومت کیلئے مسائل پیدا کرسکتی ہے :ریماعمر

سندھ میں تبدیلی وفاقی حکومت کیلئے مسائل پیدا کرسکتی ہے :ریماعمر
سندھ میں تبدیلی وفاقی حکومت کیلئے مسائل پیدا کرسکتی ہے :ریماعمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ریما عمر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کیلئے سندھ میں حکومت تبدیل کرنا بہت مشکل ہوگا اور ان کو تبدیل کرنی بھی نہیں چاہئے کیونکہ اس طرح کی کوئی بھی کوشش وفاقی حکومت کے لئے بہت سے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ریماعمر نے کہا کہ تحریک انصاف کو ملک میں عدم استحکام اور سندھ میں توڑ پھوڑ کی سیاست نہیں کرنی چاہئے ، تحریک انصاف کیلئے سندھ میں حکومت تبدیل کرنا بہت مشکل ہوگا اور ان کو تبدیل کرنی بھی نہیں چاہئے کیونکہ اس طرح کی کوئی بھی کوشش وفاقی حکومت کے لئے بہت سے مسائل پیدا کر سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر داخلہ کی جانب سے جو خودبھی پاکستانی نژاد ہیں ، اس قسم کے بات کرنا کہ جنسی جرائم میں زیادہ پاکستانی ملوث ہیں نسل پرستی ہے جو لوگوں میں نفرت پھیلاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر نسل کے لوگ جرائم کرتے ہیں ، اس لئے ایسی بات کرنا کے ثقافتی وجہ سے پاکستانی ایسے جرائم میں ملوث ہیں ،اچھی بات نہیں ہے ، سیاستدانوں کوایسے بیانات نہیں دینا چاہئے کیونکہ ایسے بیانات سے برطانیہ میں پاکستانیوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

مزید :

قومی -