ٹریفک حادثات میں کراچی پولیس اہل کار جاں بحق

        ٹریفک حادثات میں کراچی پولیس اہل کار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں کراچی پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ جناح اسپتال کے پروفیسر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس اہل کار کی شناخت اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔ایک اور ٹریفک حادثے میں جناح اسپتال کراچی کے آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر سعید منہاس زخمی ہوگئے ہیں، ٹریفک حادثہ آرٹس کونسل کے قریب پیش آیا، ریسکیو ذرایع کے مطابق ڈاکٹر سعید منہاس کو فوری طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔