17 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا میچ گولڈن ایگلز اور گلبرگ جمخانہ کے درمیان کھیلا گیا

17 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا میچ گولڈن ایگلز اور گلبرگ جمخانہ کے درمیان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر ) 17 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا میچ گولڈن ایگلز اور گلبرگ جمخانہ کے درمیان سٹیگ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا جو کہ گولڈن ایگلز نے 52 رنز سے جیت لیا۔ گولڈن ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 264رنز بنائے۔ کامران خان نے 69، نصیر احمد 55، محمد زبیر بٹ 39، راؤف وائیں 28 اورندیم فاروقی نے 28 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ گلبرگ جمخانہ کی طرف سے امجد حسین نے 2/42 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں گلبرگ جمخانہ 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 212 رنز بناسکی۔ فیصل پیر زادہ نے 55، طارق عزیز 39، سلیم مغل 30 اور اصغر شیراز نے 29 رنز بنائے۔ گولڈن ایگلز کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکبر خان نے 4/37اور تجمل چوہدری 2/27 وکٹ حاصل کیں۔ عدنان رشید ، ایم باسط امپائر جبکہ محمد اظہر سکورر تھے۔