خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کاسعودی ملازمین کودو مہینے کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کاسعودی ملازمین کودو مہینے کی تنخواہ کے برابر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (محمد اکرم اسد)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام سعودی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے دو مہینے کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ رائل آرڈر کے مطابق یہ بونس پینشن حاصل کرنے والے ملازمین کو بھی ملے گا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی کابینہ میں کئی تبدیلیاں بھی کی ہیں جبکہ ریاض کے گورنر ترکی بن عبداللہ کی جگہ فیصل بن بندر کو ریاض کاگورنر مقرر کیا ہے ۔ اسطرح مکہ مکرمہ کے گورنر مشعل بن عبداللہ کی جگہ سابق گورنر شہزادہ خالد الفیصل کو دوبارہ گورنر مکہ مکرمہ مقرر کیا ہے ، وزارت زراعت، تعلیم و اطلاعات کے نئے وزیر مقرر کئے گئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -