فواد خان کرینہ کپورکے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

فواد خان کرینہ کپورکے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے
 فواد خان کرینہ کپورکے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان جلد بالی ووڈ کی ٹاپ موسٹ بیوٹی کوئنز کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی اخبار کے مطابق مدھر بھنڈا کرنے اپنی نئی فلم ’’میڈم جی‘‘ میں پریانکا چوپڑا کے مقابل فواد کو کام کی پیشکش کی جبکہ اس کے علاوہ کرینہ کپور کی ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں بھی فواد کی شمولیت کی باتیں چل رہی ہیں۔ فواد خان ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں اداکار آیوشمان کھرانہ کی جگہ لیں گے جنہیں بھارتی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق کرینہ کپور کے کہنے پر کاسٹ سے الگ کیا گیا کیوں کہ کرشمہ نسبتاً کم شہرت یافتہ اداکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتیں۔ فلم کے دیگر ستاروں میں شاہد کپور اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فواد خان ایک بار پھر ’’خوبصورت‘‘ کی ٹیم ریحا کپور، سونم کپور اور ششانک گھوش کے ساتھ فلم ’’بیٹل آف بٹورہ‘‘ میں یکجا ہوں گے۔

مزید :

تفریح -