لوگ نواز شریف کے جلسوں میں نہیں، ’’سیاسی جنازے‘‘ میں شرکت کرتے ہیں: طاہر القادری

لوگ نواز شریف کے جلسوں میں نہیں، ’’سیاسی جنازے‘‘ میں شرکت کرتے ہیں: طاہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گزشتہ روز کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے قانونی اور ظالم نظام کے خلاف سیاسی جدوجہدمیں تیزی لائیں گے، چاروں صوبوں کی ضلعی تنظیمات جون 2018 تک 10لاکھ نئے کارکنوں کی رجسٹریشن کریں ۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جنوری سے احتجاج کا آغاز ہوا اختتام نہیں، احتجاج کے حق کو محفوظ رکھتے ہیں جب ضرورت ہو گی اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کا کسی سیاست سے تعلق نہیں یہ انسانی معاملہ ہے ،مکمل انصاف تک ہماری تمام توانائیاں بروئے کار رہیں گی، ڈاکٹر طاہرالقادری نے اجلاس میں کہا کہ نواز شریف کے جلسے اور تڑیاں ان کے کسی کام نہیں آئیں گی وہ بڑی تیزی کے ساتھ اپنے انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔وہ جلسوں پر اترارہے ہیں جبکہ ’’جنج نالوں جنازے وڈے ہوندے نیں‘‘ لوگ جلسوں میں نہیں ان کے سیاسی جنازے کی آخری رسومات میں شرکت کرتے ہیں، بہت جلد انہیں بھی معلوم ہو جائیگا، وکلاء نے کور کمیٹی کے اجلاس میں سربراہ عوامی تحریک کو قانونی پیشرفت کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی،سانحہ ماڈل ٹاؤن نے جس انقلاب کی بنیاد رکھی وہ ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچے گا ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف اور پولیس کوسیاسی مافیا کے چنگل سے نجات دلوانا سیاسی جدوجہد کا اہم جزو ہے،فوج بیرونی محاذ پر اور پولیس اندرونی محاذ پر سول ڈیفنس ہے مگر پولیس اس لٹیرے نظام میں مافیا کی باڈی گارڈ بنا کر رکھ دی گئی ۔نواز شہباز نے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر کے اس ادارے کی ساکھ کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔

مزید :

صفحہ آخر -