ہم چیزوں کو بگاڑنا نہیں سدھارنا چاہتے ہیں: طلال چودھری

ہم چیزوں کو بگاڑنا نہیں سدھارنا چاہتے ہیں: طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د (آئی این پی )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ہمارا شرم وحیا کا تھوڑا پردہ رہ گیا ہے، اسے رہنے دیں، انصاف کریں ہمارے ساتھ، ہمارے ساتھ زیادتی نہ کریں، ہمیں سنگل آوٹ نہ کریں، لوگ اٹھائے جائیں یا توہین مذہب کا الزام لگایا جائے، یہ ساری چالیں تھیں، ہم کوئی ڈیل نہ کسی سے کوئی رعایت چاہتے ہیں۔ وہ نوازشریف کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چیزوں کو بگاڑنا نہیں چاہتے، سدھارنا چاہتے ہیں، معاملات سدھار نے کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ یہ ہماری کمزوری ہے۔وزیر مملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈیل نہ کسی سے کوئی رعایت چاہتے ہیں، ہم اپنا حق چاہتے ہیں، وہ حق چاہتے ہیں جو 70 سال میں پاکستانیوں کو ان کے ووٹ کو نہیں ملا، عوام نے جسے ووٹ دیا تو کسی کو پھانسی چڑھا دیا کسی کا سیاسی قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاسی قتل کیا گیا ہے، نقصان پہلے بھی پاکستان کا ہوا اور اب بھی، نوازشریف کی عزت اور شہرت میں تو اضافہ ہوا ہے، یہ چھوڑ دیں کہ نوازشریف جلسہ کرے تو ایک ضمنی ریفرنس فائل کردیں۔

مزید :

صفحہ آخر -