قائمہ کمیٹی برائے محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس

قائمہ کمیٹی برائے محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایک اجلاس منگل کے روز رکن صوبائی اسمبلی اور کمیٹی کی چیئر پرسن معراج ہمایون خان کی زیر صدارت اسمبلی سیکرٹریٹ پشاو رمیں منعقد ہوا اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس اور رومانہ جلیل سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی ، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سائنسی ایجادات ، پیداوار کو فروغ دینے، دیہی خواتین کو سماجی اور تکنیکی طورپر بااختیار بنانے ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی بنانے اور آئی ٹی پارکس کے قیام کے امور پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کی چیئرپرسن نے کہا کہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عصری لحاظ سے انتہائی اہم شعبہ ہے اس لئے اسے صوبے میں فعال بنانے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے تاکہ بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پایا جاسکے۔