اسپیشل بچے بھی ہمارا سرمایہ ء افتخار ہیں ڈاکٹر فاروق ستار

اسپیشل بچے بھی ہمارا سرمایہ ء افتخار ہیں ڈاکٹر فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی اسپیشل بچے بھی ہمارا سرمایہ افتخار ہیں انہیں مکمل تو جہ دینا اور ان کا خیا ل رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے یہ بات KKایونٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام اور دارالسکون کے تعاون سے اسپیشل بچوں کے لیے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان ِ خصوصی ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہی انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے بھی ہماری توجہ کے مستحق ہیں ان کی ہمت افضائی کرنا اور ان کے ساتھ وقت گزارنا بھی عبادت ہے انہوں نے کہا کہ سمیرا جاوید جنہوں نے آج کا یہ پروگرام سجایا ہے مبارکباد کی مستحق ہیں سمیرا جاوید اور ان کے تمام ساتھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے ان بچوں کی حوصلہ افضائی اور پذیرائی کا اہتمام کیا یہ قابل تقلید عمل ہے مہمان اعزازی حماد پونا والا نے کہا کہ خصوصی بچے بھی ہمارے بچے ہیں ان خصوصی بچوں کو بھی خصوصی اہمیت دینی چاہیئے یہ بچے ذہین اور باصلاحیت ہیں ان کے ساتھ مل بیٹھ کر بڑا سکون ملتا ہے۔قابل تقلید ہیں یہ لوگ جنہوں نے آج اس پروگرام کو سجایا اور خوبصورت ماحول میں ان بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کیا۔اس تقریب سے اطہر اقبال،سیدنسیم احمد شاہ، سید سلیم احمد ایڈوکیٹ، سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے چئیرمین نفیس احمد خان،علی شبا اصغر، امبر ایوب، وقار زیدی، ڈاکٹر محمدنہال، سحر حسین، فرح خیا ل، ڈاکٹر انیلا قیوم اورمحسن نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی اس موقع پر معروف مزاحیہ فنکار آفتاب عالم نے خصوصی بچوں کے ساتھ موج مستی کی اور ان کا دل بہلایا ا?خر میں کے کے ایونٹ مینجمنٹ کی سمیرا جاوید نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔