تبدیلی سرکار ایک مرتبہ پھر ناکام، چین میں پھنسے پاکستانی طلباءبرس پڑے

تبدیلی سرکار ایک مرتبہ پھر ناکام، چین میں پھنسے پاکستانی طلباءبرس پڑے
تبدیلی سرکار ایک مرتبہ پھر ناکام، چین میں پھنسے پاکستانی طلباءبرس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہان (ڈیلی پاکستان آن لائن) تبدیلی سرکار ایک مرتبہ پھر ناکام دکھائی دے رہی ہے اور کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر چین میں پھنسے پاکستانیوں کو بھی واپس لانے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے وہاں محصور پاکستانی طلبا برس پڑے ہیں جن کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پاکستان نے چین کیلئے فضائی آپریشن معطل کردیا ہے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو چین سے نہیں نکال رہے ہیں۔

کرونا وائرس ، دراصل کیا ہے اور یہ کیسے پھیلتا ہے، کیسے بچ سکتے ہیں؟ ویڈیو دیکھئے 


ویڈیو پیغام میں ایک لڑکی نے بتایا کہ چین میں25 ہزار سے زیادہ صرف پاکستانی طلبا ءہیں، آپ لوگ اپنے آپ کو بی آر ٹی اور ایسی چیز وں میں پھنسا کر بیٹھے ہیں ، جو ہم جیسے غریب لوگ جو یہاں پر اپنا ملک چھوڑ کر تعلیم حاصل کرنے آرہے ہیں،ان کو مت پیسو، ہم لوگوں نے یہاں سے پڑھ کر پاکستان آکر ہی ملک کو آگے لے کر جانا ہے، آپ پاکستان کو بعد میں ڈیویلپ کرنا، ہم جیسے چھوٹے بچے جو یہاں دوسرے ملک میںآکر پڑھ رہے ہیں، خوار ہورہے ہیں، پہلے ان کا توکچھ کریں۔

خطرناک ترین کرونا وائرس ایک چمگادڑ سے انسان کے جسم میں کیسے آگیا؟ ویڈیو دیکھئے

 


ایک اور نوجوان نے بتایا کہ عمران خان کی جب تقریر سنی ہے ، وہ اوور سیز اورسیز پاکستانی کرتے رہے ، جب وہ وزیراعظم بن گئے، ابھی تک ایک مہینہ ہوگیا،انہوں نے ایک ٹوئیٹ تک نہیں کیاکہ کیااقدامات کیے جارہے ، کوئی ایسی بات نہیں کی، وہ ان کےلئے کوئی قدم اٹھائیں، آگے بڑھیں۔طلبا کی ویڈیو دیکھئے ۔


طلباءنے یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ یونیورسٹی کا کہناہے کہ اگر آپ کے ملک سے پروازیں آتی ہیں ، جیسے کہ باقی ممالک امریکہ اور برطانیہ سے آئی ہیں تو جاسکتے ہیں۔ بعض اطلاعات ایسی ہیں کہ حکومت پاکستان کی طرف سے طلبا کو نکالنے کے لیے چین سے کوئی باضابطہ رابطہ ہی نہیں کیا جبکہ برطانیہ جیسے ممالک نے اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے ۔