سانحہ پشاورکےمجرموں اورذمہ داروں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے: خواجہ عبدالوحید پال

سانحہ پشاورکےمجرموں اورذمہ داروں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے: خواجہ ...
سانحہ پشاورکےمجرموں اورذمہ داروں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے: خواجہ عبدالوحید پال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ (ن) متحدہ عرب امارات کے سینیئر نائب صدرخواجہ عبدالوحید پال نے کہا ہے کہ پشاور میں ہونے والے انتہائی افسوسناک سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دھماکہ میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں َاور بیگناہ سویلین کی اللہ رب العزت مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحتیابی عطا فرمائے آمین- شہید ہونے اور زخمیوں کے لواحقین کو فوری امداد مہیا کی جائے. ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے  کہ ذمہ داران کا تعین کر کے اس سانحہ کے مجرموں اور ذمہ داروں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے.