قومی ٹیم کے سکواڈ پر سابق کرکٹر سکندر بخت کا تبصرہ

قومی ٹیم کے سکواڈ پر سابق کرکٹر سکندر بخت کا تبصرہ
قومی ٹیم کے سکواڈ پر سابق کرکٹر سکندر بخت کا تبصرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کرکٹر سکندر بخت نےکہا ہے کہ مجھے بھی سکواڈ پر تحفظات ہیں، راشد لطیف نے بھی بولا فخر کے ساتھ  بابر اوپننگ کریں گے، اس کے بعد سعود، کامران اور رضوان ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک دو سال سے کہہ رہا ہوں وکٹ کیپر بنائیں، عثمان پر اعتراض ہے اور  اس لیے ہے یہ پاکستان میں کھیلتا ہی نہیں ہے جو بیچارے 3 ہزار کرکٹ کھیل رہے ان میں سے کوئی وکٹ کیپر نہیں ملا اس کو اسکواڈ میں ڈال دیا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ عثمان کی کوئی خاص پرفارمنس نہیں 18 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں جس میں 232 رنز ہیں 3 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں اور ون ڈے میچز کھیلے ہوئے نہیں ہیں۔

سکندر بخت کا کہنا تھاکہ خوشدل نے آخری میچ 2022 میں کھیلا ان کو اس لیے لیا گیا بنگلہ دیش میں کھیل رہے ہیں وہاں جا کر چھکے مار لیے، ہمیں یہ طے کرنا ہے ہماری ڈمیسٹک کرکٹ اہم ہے یا جو لیگ میں جو کھیل لیتے ہیں ان کو لے کر آجاتے ہیں۔ان کا کہنا مزید کہنا تھاکہ فہیم اشرف کہیں بھی نہیں تھے صرف یہ کہوں گا انہوں نے ایک تصویر کھنچوا کر چھپوائی تھی، جس کی وجہ سے وہ آگئے میں نام نہیں لوں گا۔

مزید :

کھیل -